جمعہ 19 اپریل 2024

سٹریٹ لائٹس پرندوں کیلئے نقصان دہ، نیوزی لینڈ میں بڑا قدم اٹھالیا گیا؟

سٹریٹ لائٹس پرندوں کیلئے نقصان دہ، نیوزی لینڈ میں بڑا قدم اٹھالیا گیا؟
فوٹو : رائٹرز

ولنگٹن(دھرتی نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ایک گاﺅں میں سٹریٹ لائٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

۔ دی گارڈین کے مطابق مقامی انتظامیہ کے اس فیصلے کی وجہ پرندوں کو کنفیوژ ہونے اور کریش لینڈنگ کرنے سے بچانا ہے۔

سٹریٹ لائٹس کی روشنی کی وجہ سے پرندے دھوکا کھا جاتے ہیں اور آ کر زمین سے ٹکرا کر زخمی ہو جاتے ہیں یا موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں میں ویسٹ لینڈ پیٹریلز نامی ایک نایاب پرندہ پایا جاتا ہے جس کی خوراک Bioluminescent

نامی مچھلی ہے۔ اس مچھلی سے ایک روشنی برآمد ہوتی ہے۔

 یہ پرندے اس پر دھوکا کھاتے اور سٹریٹ لائٹس کو اپنا شکار سمجھتے اور اس کی طرف لپکتے ہیں اور اس سے ٹکرا کر زمین پر گرتے اور گاڑیوں کے نیچے آ کرکچلے جاتے ہیں۔ پرندوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گاﺅں میں نیلی اور سفید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں جس کے بعد سے صورتحال زیادہ سنگین ہو گئی ہے۔

Facebook Comments