جمعرات 28 مارچ 2024

جرمنی میں مسجد کے خطیب کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا

جرمنی میں مسجد کے خطیب کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے علاقہ شٹٹ گارٹ میں نامعلوم ملزمان نے مسجد کے خطیب شاہد نواز قادری کو  تشدد کرکے قتل کردیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرا رہوگئے۔شاہد نواز قادری  مسجد میں نائب امام تھے،مقتول امام مسجد پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور تھے۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے,نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments