جمعہ 29 مارچ 2024

پاکستان کیلئے 25 ملین ڈالر کی امریکی امداد منظور

پاکستان کیلئے 25 ملین ڈالر کی امریکی امداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے کرونا ریلیف بل منظور ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

منگل 22 دسمبر کو امریکی کانگریس نے کرونا ریلیف بل میں پاکستان کے لیے 25 ملین ڈالر کی منظوری دی۔ پاکستان کو بل میں ملنے والے 25 ملین ڈالر خواتین کی بہبود اور جمہوریت سے متعلق پروگرام کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری کو 600 کا امدادی چیک دیا جا رہا ہے جبکہ زیادہ پیسہ بیرون ملک امداد پر لگایا جا رہا ہے۔ امریکیوں کو ریلیف چیک کی مد میں 600 ڈالر نہیں بلکہ 2000 ہزار ڈالر ملنے چاہئیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بل میں غیر ضروری، فضول چیزیں شامل کی گئی ہیں جبکہ کرونا کے حوالے سے کچھ شامل نہیں۔ بل میں غیر قانونی طور پر امریکا آنے والوں کےلیے 1800 ڈالر فی کس رکھے گئے ہیں اور یہ رقم امریکی شہریوں کو ملنے والی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

امریکی صدر نے امریکی شہری کے چیک کی رقم میں اضافے تک بل پر دستخط نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکمران جماعت ری پبلکن اور اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے بل منظور کیے جانے کے بعد کانگریس نے صدر کے دستخط کے لیے بل وائٹ ہاؤس بھجوایا تھا

Facebook Comments