جمعرات 28 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیاہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیاہے ؟ جانئے

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 60 پیسے پرفروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 906 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیس 42 ہزار 983 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

Facebook Comments