جمعرات 18 اپریل 2024

چیف جسٹس آئندہ ہفتہ کراچی میں اہم کیسزکی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آئندہ ہفتہ کراچی میں اہم کیسزکی سماعت کرینگے

چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتہ کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے جس میں کے سی آر اور تجاوزات سمیت دیگر کیسز شامل ہیں۔

کراچی رجسٹری میں مفاد عامہ کے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر لیے گئے۔

کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، تجاوزات اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 29 دسمبر کو ہوگی جبکہ کراچی میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بھی شامل ہیں

Facebook Comments