ھفتہ 20 اپریل 2024

”پاکستانی ٹیم بہت خطرناک ہے“ ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر نے اعتراف کر لیا

”پاکستانی ٹیم بہت خطرناک ہے“ ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر نے اعتراف کر لیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر نیل ویگنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس میں کلاس پلیئرز شامل ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہفتے سے ہو گا جس کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر اور دوسرا 3 سے 7 جنوری 2021 کو کھیلا جائے گا۔

کیوی سکواڈمیں کین ولیم سن،ٹام بلنڈل،کائل جیمی سن، ٹام لاتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر،بی جےواٹلنگ اور ول ینگ شامل ہیں۔

 کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے جس میں سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعودٹیم کاحصہ ہیں ،فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس،عمران بٹ ،حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی سکواڈمیں شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں فاسٹ باﺅلر نیل ویگنر نے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین کیپس میں کلاس پلیئرز شامل ہیں۔

عالمی نمبر تین فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کلاس کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک خطرناک سائیڈ ہے لہٰذا ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں اپنے کھیل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Facebook Comments