ھفتہ 20 اپریل 2024

سجاول: خاتون سے 6سال تک ریپ کا انکشاف، مقدمہ درج

سجاول: خاتون سے 6سال تک ریپ کا انکشاف، مقدمہ درج

سجاول ميں خاتون کو حبس بےجا میں رکھ کر 6 سال تک ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

خاتون کا دعویٰ ہے کہ اسے 6 سال تک ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران اس کی بچی بھی ہوئی۔

 خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملزم نازیبا حرکات کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس پر تشدد کرتا اور خاموش رہنے کی دھمکياں ديتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے بچی اور ملزم کا ڈی این اے کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Facebook Comments