جمعہ 26 اپریل 2024

پیرا نےاسکولزرجسڑیشن کیلئےآن لائن ایپلیکشن متعارف کروادی

پیرا نےاسکولزرجسڑیشن کیلئےآن لائن ایپلیکشن متعارف کروادی

پیرا نے اسکولز رجسڑیشن کیلئے آن لائن ایپلیکشن متعارف کروا دی ہے۔ نئی ایپ سے اسکولز رجسڑیشن کیلئےآن لائن درخواست دی جاسکے گی۔

چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نےبتایا کہ نئی ایپ سے برائے راست اسکولز رجسڑیشن کیلئےگھربیٹھے اپلائی کیا جاسکے گا،رجسڑیشن پراسس کوآسان اورشفاف بنانے کیلئے ایپ متعارف کروائی گئی۔

چیئرپرسن پیرا نے مزید بتایا کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے نئی ایپ متعارف کروانے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے

سیکریٹری پرائیوٹ اسکولز عبدالوحید خان نے بتایا کہ نئی ایپ کا اجراء خوش آئند ہے،اسلام آباد پرائیویٹ اسکولز پیرا کے ہراچھے اقدام پر بھرپور تعاون کرے گی اور اس فیصلے سے اسکولز کی رجسڑیشن آسان اور شفاف ہوگی۔

Facebook Comments