جمعرات 25 اپریل 2024

جنوری میں تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان ہے یا نہیں؟ صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

جنوری میں تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان ہے یا نہیں؟ صوبائی حکومت نے اعلان کردیا

کراچی(دھرتی نیوز) صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے آئندہ سال جنوری میں بھی تعلیمی ادارے نہ کھلنے کا عندیہ دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتاہے کہ اسکولز جنوری میں بھی کھولے جا سکیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔علاوہ ازیں سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ سندھ حکومت نے ای او بی آئی کے اثاثوں کی صوبے کو منتقلی کا مطالبہ کردیا۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اختیار نہیں کہ وہ قانون کو کالعدم کرے، ایف بی آر کے ذریعے ای او بی آئی کی وصولی غیر آئینی ہے۔

Facebook Comments