ھفتہ 20 اپریل 2024

سال نو پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کونسا مقدمہ ہوگا؟ پولیس نے خبردار کردیا

سال نو پر فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کونسا مقدمہ ہوگا؟ پولیس نے خبردار کردیا

کراچی(دھرتی نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سال نو پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے دوسرے بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر جس شخص کی گولی سے کوئی شہری زخمی ہوا تو وہ نامزد ہوگا۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ سال نو پر فائرنگ کرنیوالے کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا اور اس تصور کیا جائے گا کہ شہری نے ہوائی فائرنگ نہیں بلکہ براہ راست فائرنگ کی ہے کیونکہ ہم نے لفظ ہوائی فائرنگ میں سے ہوائی نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر اور نئے سال پر سخت سیکیورٹی اقدامات ہوں گے، ہوائی فائرنگ سے ہر سال بیس سے 30 افراد زخمی ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، 2017 میں ہوائی فائرنگ سے معصوم سبحان جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق 2018 میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 19 افراد، 2019 میں بھی ہوائی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد جبکہ 2020 ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی، خاتون سمیت 14افراد زخمی ہوئے۔

Facebook Comments