جمعرات 25 اپریل 2024

پرندے دیکھنے کے شوقین آدمی کی اس شوق کی وجہ سے قسمت کھل گئی، پرندے کو دیکھتے ہوئے ’خزانہ‘ مل گیا

پرندے دیکھنے کے شوقین آدمی کی اس شوق کی وجہ سے قسمت کھل گئی، پرندے کو دیکھتے ہوئے ’خزانہ‘ مل گیا
فوٹو : رائٹرز

لندن(دھرتی نیوز ڈیسک) برطانیہ میں قیمتی دھاتیں تلاش کرنے والے ایک آدمی کو عقاب کا پیچھا کرتے ہوئے ایسا خزانہ مل گیا کہ آن کی آن میں کروڑ پتی بن گیا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق اس آدمی کانام ظاہر نہیں کیا گیا جوکھیتوں میں ایک عقاب کا پیچھا کر رہا تھا کہ اسے اتفاقاً ایک 2ہزار سال قدیم سونے کاسکہ نظر آ گیا۔

اس سکے کو دیکھتے ہی اس نے گھر کی طرف دوڑ لگا دی اور میٹل ڈی ٹیکٹر لے کر آ گیا تاکہ اس جگہ پر مزید قدیم سکوں کی تلاش کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق 6گھنٹے کی تلاش میں اس آدمی کواس جگہ سے مجموعی طور پر 1300سونے کے سکے مل گئے جن کی مجموعی مالیت 8لاکھ 45ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 18کروڑ روپے)ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سکے 2ہزار سال قدیم ہیںا ور ایک برطانوی قبیلے کی ملکہ بودیکا کی ملکیت تھے۔

یہ سکے 50ءسے 60ءکے دور کے ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب ملکہ بوڈیکا رومی سلطنت کے خلاف جنگ لڑرہی تھی اور رومی افواج کی جارحیت کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق ان میں سے ہر سکے کی قیمت 650پاﺅنڈ ہے۔سکے تلاش کرنے والے اس آدمی کا نامی مخفی رکھا جا رہا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس دریافت نے اس کی زندگی ہی بدل دی ہے۔

Facebook Comments