جمعرات 25 اپریل 2024

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

کرسمس سے متعلق کراچی کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات ہوئيں اور گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ چرچز میں کرونا اسی او پیز پر عمل درآمد بھی کیا گیا۔

لاہور میں بھی مسيحی برادری جوش و خروش سے کرسمس کا تہوار منانے ميں مصروف ہے۔ اس حوالے سے دن کا آغاز کرسمس کيک کاٹ کر کيا گيا۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات محدود طریقے سے منائی جا رہی ہے۔

ویٹی کن میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کے دوران شرکاء کرونا ايس او پيز کے تحت شريک ہوئے۔ پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔

اٹلی ميں کرفيو کے باعث تقريب وقت سے پہلے شروع کی گئی جس میں کرونا کی وجہ سے شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رہی۔

حضرت عيسیٰ کی جائے پيدائش فلسطین میں بیت الحم میں بھی تقريبات منعقد کی گئی البتہ بيت الحم کا مينگر اسکوائر کرونا کی وجہ سے خالی رہا جبکہ چرچ آف نيٹی وٹی پر بھی سناٹا رہا۔

کرسمس کے موقع پر نيو يارک کا ساکس ففتھ ايونيو روشنی سے منور ہے۔ ہزاروں رنگ برنگی لائٹس نے سما باندھ ديا ہے۔

لندن  کے شہريوں نے گھروں کے باہر گھنٹياں بجا کر پيغام ديا کہ کيا ہوا اس سال ہم ايک  دوسرے سے دور ہيں ليکن ايک ساتھ گھنٹی بجا کر اس موقع کو ياد گار بنا سکتے ہيں

Facebook Comments