جمعرات 18 اپریل 2024

کراچی میں نجی بینک کے باہر دھماکہ

کراچی میں نجی بینک کے باہر دھماکہ

کراچی میں  نجی بینک کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں  ایک نجی بینک کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بینک کے شڑ کو نقصان پہنچا ہے اور  بینک کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکہ  کس چیز کا ہے یہ تعین کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  بینک کے باہر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بینک آج سرکاری چھٹی کے باعث بند ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک میں قائد اعظم کے یوم ولادت، کرسمس تقریبات اور جمعہ ہونے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

Facebook Comments