جمعہ 29 مارچ 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ 11 کھلاڑی کون ہو سکتے ہیں؟

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ 11 کھلاڑی کون ہو سکتے ہیں؟
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے ماﺅنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کے کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، فہیم اشرف، یاسر شاہ ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : عامر کے بعد ایک اور سنئیر کھلاڑی سے برا سلوک،راشد لطیف ٹیم مینجمنٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کیلئے آج بھی 4 گھنٹے سے زائد ٹریننگ سیشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کروانے کی تیاریاں مکمل

سابق کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کیلئے چیلنجنگ رہتی ہیں جبکہ ان کنڈیشنز میں ہمارے باﺅلرز کا کردار اہم ہے، ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باﺅلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔

Facebook Comments