جمعرات 28 مارچ 2024

فرانس میں نئے قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

فرانس میں نئے قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

فرانس میں برطانیہ سے آنے والے نئی قسم کے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سارس کووڈ وائرس ٹو کی جینیاتی طور پر اس تبدیل شدہ شکل کو سائنس دانوں نے بی ون ون سیون کا نام دیا ہے۔

ستمبر میں انگلینڈ میں سامنے آنے والے اس وائرس میں جینیاتی طور پر 23 تبدیلیاں یعنی میوٹیشنز نوٹ کی گئی ہیں، یہ 50 سے 70 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے مگر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ محض اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ یہ گنجان آبادی میں رہنے والوں کو لاحق ہوا ہو جن سے وائرس پھیلنا نسبتاً  آسان ہوتا ہے۔

تاہم برطانوی سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر سکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ کی 3 کاؤنٹیز سسکیس، آکسفورڈ شائر اور کیمبرج شائر میں مزید سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

Facebook Comments