بدہ 24 اپریل 2024

شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری

شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(دھرتی نیوز) احتساب عدالت لاہور نے شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے نصرت شہباز، سلمان شہباز، ہارون یوسف سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کر دیں،عدالت نے شہبازشریف سمیت دیگر کے خلاف نیب کے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالت نے کہاکہ دونوں گواہ ابرہیم ملک اور محمد شریف مصدقہ ریکارڈ لے کر پیش ہوں ،شہباز شریف کی اہلیہ اور سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنادی گئی،

فیصلہ میں کہاگیاہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی جائیدادوں کی تفصیلات کی رپورٹ 382 صفحات پر مشتمل ہے ،عدالت ڈی جی نیب کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے ،عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی رپورٹ کو فائل کیساتھ  لف کردیا،فیصلہ میں کہاگیاہے کہ نیب نے عدالتی حکم پر نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادوں کو قرق کیا۔

Facebook Comments