جمعرات 25 اپریل 2024

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل کرنسی تیار ہوگئی، وقار ذکا

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل کرنسی تیار ہوگئی، وقار ذکا

وقار ذکا نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا حکام سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ٹیکنالوجی مومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) وقار ذکا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے استعمال کے لئے ایک کرنسی تیار کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرنسی پے پال کی ضرورت کو ختم کردے گی کیونکہ اس سے آپ دنیا بھر میں تیزی سے ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں۔

ٹی ایم پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب حکومت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کرنسی کو جلد سے جلد نافذ کرے۔

یاد رے کہ اس سے  قبل وقار زکا نے کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا ۔

کریپٹو کرنسی کے حوالے سے وقار زکا نے بتایا تھا کہ بدھ کے روز وہ ذاتی طور پر محترم جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور انصاف شمس الدین عباسی کے سامنے حاضر ہوں گے۔

وقار زکا نے بتایا تھا کہ کمپوٹر کی کتاب کو کامیابی سے تبدیل کروانے اور پب جی گیم پر پابندی ہٹوانے کے بعد اب وہ کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کے لیے بغیر وکیل کے کیس لڑرہے تھے۔

وقار زکا نے سوالیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب اس ٹیکنولوجی کے لئے پارلیمنٹ کا کوئی قانون موجود نہیں ہے تو اسٹیٹ بینک کونسا سیکشن اختیار کر کے کرپٹو پر پابندی عائد کررہا؟

وقار زکا نے مزید کہا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ فیڈریشن آف پاکستان کے وکلاء کسی اور تاریخ کے مطالبے کے بجائے حاضر ہوکر مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کریپٹوکرنسی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے غیر قانونی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Facebook Comments