ھفتہ 20 اپریل 2024

چمن:باپ کی فائرنگ سے2بیٹے قتل،ملزم فرار

چمن:باپ کی فائرنگ سے2بیٹے قتل،ملزم فرار

چمن میں ہندسوز چوک کے علاقے میں باپ نے فائرنگ کرکے اپنے دو جوان بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لیویزحکام کےمطابق ہفتے کی صبح شراف الدین نامی شخص نے معمولی گھریلوتنازعہ پر اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنے 2 جوان  بیٹوں 18 سالہ شریف اللہ اور 19 سالہ شفیع اللہ کو قتل کردیا گیا اور فائرنگ کے بعد ملزم شراف الدین موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق ملزم نے10 سال قبل بھی اپنے سگےبھائی کو بھی قتل کردیا تھاجس کے بعد اس کو جیل بھیج دیا گیا گیا تاہم صلح ہونے کےبعد وہ رہا کردیا گیا تھا۔ لیویز نے لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔

لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے

Facebook Comments