جمعرات 25 اپریل 2024

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے،جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانامیں”اٹ کھڑکا”کاوقت آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قوم عقل سے عاری ٹولے کے درمیان جلدجوتوں میں دال بٹتی دیکھے گی،استعفوں کاشوشابھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا،انہوں نے کہاکہ اب یہ استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل ،کرپشن کے بدنام زمانہ عناصرکوصرف رسوائی ملے گی۔

Facebook Comments