جمعہ 29 مارچ 2024

عمر بڑھنے کے وہ اثرات جو وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں ہوتے ہیں

عمر بڑھنے کے وہ اثرات جو وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں ہوتے ہیں

اکثر افراد ہمیشہ جوان و خوبصورت دکھائی دینے کے لیے اپنے مستقل جتن کرتے رہتے ہیں اور چہرے اور جسم  پر مکمل توجہ دیتے ہیں- ہمارے چہرے کے علاوہ بھی جسم کے چند حصے ایسے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری عمر ڈھل رہی ہے اور ہم اب اصل میں جوان نہیں رہے بلکہ عمر کے اگلے حصے میں داخل ہورہے ہیں۔

کہنیاں 

 جب آپ کی عمر ڈھل رہی ہوتی ہے تو آپ کی کہنی کے آس پاس کی جلد جھریوں اور ڈھیلے پن کا شکار ہوجاتی ہے۔ عام طور پر آپ کی کہنی کی ہموار جلد کے خشک اور ناقص ہوجانے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔ مثال کے طور پر کپڑے رگڑنے سے یا میز پر کہنیاں مستقل رگڑنے سے بھی جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ وزن میں کمی بھی آپ کی کہنی کی جلد کو ڈھیلا کر دیتی ہے۔

ہاتھ

ہمارے ہاتھ عام طور پرعمر  بڑھنے کی علامات کو ظاہر کرتے ہیں۔ جب آپ کی جلد کی عمر بڑھنے لگتی ہے تو اس میں موجود کولیجن کم ہونے لگتا ہے اور جلد کا نمی کو برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد خشک اور خارش کا شکار ہوسکتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہاتھ کی رگیں بھی زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ کے ہاتھ نرم ٹشوز سے محروم ہوجاتے ہیں

ناخن

ناخن ہماری صحت کے حوالے سے بہت کچھ ظاہر کرتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ آپ کے جسم میں ہونے تبدیلیاں ناخنوں سے نمایاں ہوتی ہیں- جب عمر بڑھنے لگتی ہے تو ناخنوں کی افزائش سست روی کا شکار ہوجاتی ہے – اس کے علاوہ ناخن اتنے کمزور ہوجاتے ہیں کہ آرام سے ٹوٹ سکتے ہیں

گردن

عمر رسیدہ گردن کی سب سے عام علامات میں سے ایک عمودی پٹھوں کا خم ہوجانا ہے- ایک اور علامت یہ ہے کہ آپ کی گردن کی جلد بڑھنا شروع ہورہی ہے جبکہ اس پر براؤن دھبے بھی ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ سورج کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان، جینیاتی عوامل یا موٹاپا جیسے صحت کے دیگر مسائل کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

ہونٹ

ہونٹ آنکھوں کے آس پاس کی جلد کی طرح جسم کے دوسرے حصوں کے مقابلے میں زیادہ نازک ہوتے ہیں۔ عمر میں اضافے کے ساتھ ہونٹوں کے ساتھ جھریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں لیکن اس کا سبب کچھ عادتیں، جیسے تمباکو نوشی آپ کے ہونٹوں کے گرد وقت سے پہلے جھریوں میں حصہ ڈال سکتی ہے۔ پانی کی کمی سے بھی ہونٹوں پر دراڑ پڑنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور بعض اوقات وہ اپنا اصل رنگ بھی کھو سکتے ہیں۔

Facebook Comments