منگل 23 اپریل 2024

‘1920سے آباؤ اجداد بزنس کر رہے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ بزنس کیسے کر رہا ہوں؟’

‘1920سے آباؤ اجداد بزنس کر رہے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ بزنس کیسے کر رہا ہوں؟’

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ 1920 سے آباؤ اجداد بزنس کر رہے ہیں اور مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ بزنس کیسے کر رہا ہوں؟

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ کرپشن کا پیسہ ریکور کریں، یہ بزنس میں چلے گئے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام  ایسا ہونا چاہیے کہ جب تک ثبوت نہ ہوں کسی کو نوٹس بھی نہیں جانا چاہیے۔

سلیم مانڈی نے کہا کہ کیس بنانا اور کیسز انجام تک پہنچنا دو الگ چیزیں ہیں، کیسز تب بنائیں جب آپ انجام تک پہنچ سکیں جبکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے۔

Facebook Comments