جمعرات 25 اپریل 2024

بے نظیر اسلامی دنیا میں دلوں پر راج کرنے والی رول ماڈل تھیں ،بلاول بھٹو زرداری

بے نظیر اسلامی دنیا میں دلوں پر راج کرنے والی رول ماڈل تھیں ،بلاول بھٹو زرداری

کراچی (دھرتی نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بینظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بے نظیر اسلامی دنیا میں دلوں پر راج کرنے والی رول ماڈل تھیں ،بینظیر بھٹو کا وژن پی ڈی ایم کی شکل میں زندہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بینظیر نے کہاکہ آپ کسی کی پابند سلاسل تو سکتے ہو ، لیکن نظریہ کو نہیں ،کسی فرد کو جلاوطن تو کیا جا سکتا ہے لیکن فکر کو نہیں ،کسی آدمی کاقتل تو کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی سوچ کو نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ بھٹو کو ملک کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی اور دفاع کو مضبوط بنایا،بے زمین خواتین کاشتکاروں کو مالکانہ حقوق دیئے،فرسٹ ویمن بینک قائم کرنے جیسے اقدام کئے ، خواتین کیلئے علیحدہ پولیس سٹیشنز قائم کئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بینظیر بھٹو کو قتل کردیاگیا،ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

Facebook Comments