بدہ 24 اپریل 2024

کینو کا جوس کیسے آپ کو خوبصورت بناتا ہے، جانئیے

کینو کا جوس کیسے آپ کو خوبصورت بناتا ہے، جانئیے

مدافعتی نظام کا ایک مضبوط نظام ہے جو آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔

متعدد عوامل آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں جیسے غیر صحت بخش غذا اور طرز زندگی مدافعتی نظام کے کام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے۔

کینو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔

یہ آپ کے جسم کو کئی دیگر صحت سے متعلق فوائد پیش کرسکتا ہے۔

کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔

کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہو اہوتا ہے ، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔

آئیے کینو کے جوس کے صحت سے متعلق چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔

کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے کیونکہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ ہاتھ پیر سُن ہونے کا مسئلہ خون کی کمی کی وجہ سے پیش آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔

وٹامن سی کی مناسب مقدار جسم کے دفاعی نظام کو ہی مضبوط نہیں کرتی بلکہ خاص پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کینو میں قدرتی طور پر وٹامن بی اور فولک ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

Facebook Comments