ھفتہ 20 اپریل 2024

حادثے کا شکار ایمبولینس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد

حادثے کا شکار ایمبولینس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد

کوئٹہ(دھرتی نیوز) مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔

حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔

حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

Facebook Comments