جمعہ 29 مارچ 2024

صدر مملکت نے نیشنل ڈائیلاگ کی حمایت کردی، مگر قومی مذاکرات کرے گا کون؟

صدر مملکت نے نیشنل ڈائیلاگ کی حمایت کردی، مگر قومی مذاکرات کرے گا کون؟
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈائیلاگ کی حمایت کردی۔ کہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلا جواز ہے، دو برس سے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے، آنے والے دنوں میں سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، نیشنل ڈائیلاگ کون ، کب اور کس سے کرے گا یہ وزیر اعظم طے کریں گے، قومی ڈائیلاگ بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

 صدر مملکت نے واضح کیا کہ حکومتی نمائندے کے دورہ اسرائیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

Facebook Comments