جمعہ 29 مارچ 2024

میئر اسلام آباد الیکشن، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

میئر اسلام آباد الیکشن، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز) میئر اسلام آباد کیلئے ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔

مسلم لیگ ن کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کے استعفیٰ کے بعد پیر کو میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور یہاں ایک بار پھر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔

ن لیگ کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی 43 ووٹ لے کر میئر اسلام آباد منتخب ہوگئے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد محمود کو 26 ووٹ ملے۔

میئر اسلام آباد کیلئے مجموعی ووٹوں کی تعداد 73 تھی جن میں سے 69 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

فوٹو فائل رائٹرز

Facebook Comments