بدہ 24 اپریل 2024

کوریا میں19 غیر ملکی افراد حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر گرفتار

کوریا میں19  غیر ملکی افراد حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر گرفتار
فوٹو : رائٹرز

کوریا(دھرتی نیوز ڈیسک) کوریامیں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 30افراد گرفتار ہو گئے جن میں سے 19غیر ملکی افرادبھی شامل ہیں ۔

کوریا کے شہرتھیگو میٹرو پولیٹن پولیس ایجنسی نے 28 تاریخ کو اعلان کیاکہ اس نے ایک تفریحی شراب خانے کے دو مالکان کو قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

کوریا میں اس وقت 4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور رات 9 کے بعد ریسٹورنٹس وغیرہ کو کھولنے پر پابندی عائد ہے۔

بتایا گیا کہ پولیس اور امیگریشن حکام درجنوں افراد کی شراب خانے کے دروازے بند کر کے اکٹھے شراب پینے کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائے اور 30 افراد کو گرفتار کیا جس میں غیر قانونی طور پر کوریا میں رہنے والے 19 غیر ملکیوں کو بھی پکڑ کر امیگریشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ ہم سال کے آخر اور نئے سال کے آغازپر کورونا 19 کی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شدت سے کریک ڈاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments