جمعہ 26 اپریل 2024

لاہور کے 33علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاون

لاہور کے 33علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاون

لاہور میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور ميں جوہر ٹاؤن ایف ٹو اور جی تھری کے بلاکس میں گلیاں سیل ہوں گی۔ کنال کالونی، عسکری ایٹ، ڈی ایچ اے فیز 8، ڈی ایچ فیز ون، عسکری 10 اور والٹن روڈ کی گليوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔

اسکے علاوہ ڈی ایچ اے فیز 3، سوئی گیس سوسائٹی کی گلیوں، اقبال ٹاؤن راوی بلاک، رچنا بلاک، خیبر بلاک کے علاقے میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ اور دفاتر بند رہیں گے

Facebook Comments