ھفتہ 20 اپریل 2024

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی کی تلخ یادوں سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیا

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی کی تلخ یادوں سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیا
فوٹو : رائٹرز

 ممبئی(دھرتی نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت کیریئر کے عروج پر ہیں تاہم انہوں نے ماضی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کیر یئر کے آغاز میں اداکاری سے متعلق انہیں بہت لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کا باقاعدہ آغاز بالی ووڈ کی فلم ” اوم شانتی اوم “ سے کیا جس میں وہ بھارتی فلموں کے کنگ شارخ خان کے ساتھ لیڈر رول کرتی دکھائی دیں تاہم ایک انٹرویو میں افسردہ لہجے میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔

اداکارنے کہا کہ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔

 دوسری طرف اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کرئیرکا آغاز ان کیلئے اس لیے آسان نہیں تھا کیونکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کتنے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔

اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

Facebook Comments