جمعہ 26 اپریل 2024

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : مولانا فضل الرحمان کے چوکیدار کانیب سوالنامہ لینے سے انکار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : مولانا فضل الرحمان کے چوکیدار کانیب سوالنامہ لینے سے انکار
فوٹو : رائٹرز

پشاور(دھرتی نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مولانا فضل الرحمان کے چوکیدار نے سوالنامہ لینے سے انکار کردیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے فضل الرحمان کو 2 بار سوال نامہ بھیجوایا،نیب نے کہاکہ سوال نامہ فضل الرحمان کے گھرڈی آئی خان بھیجا گیا،فضل الرحمان کے چوکیدار نے سوالنامہ لینے سے انکار کردیا،چوکیدار کاکہنا ہے کہ فضل الرحمان گھر پر موجود نہیں ہیں ۔

Facebook Comments