جمعرات 25 اپریل 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس: جعلی اکاؤنٹس کیسز کا گیارہواں ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس: جعلی اکاؤنٹس کیسز کا گیارہواں ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد (دھرتی نیوز ڈیسک) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا گیارہواں کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کے خلاف ریفرنس دائر ہوگا۔ 

دھرتی نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، اس موقع پر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے، نیب کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا۔

Facebook Comments