بدہ 24 اپریل 2024

”عبدالرزاق کو بھی بورڈ کی طرف سے محمد عامر جیسے سلوک کا سامنا کرنا پڑا“ شاہد خان آفریدی نے انکشاف کر دیا

”عبدالرزاق کو بھی بورڈ کی طرف سے محمد عامر جیسے سلوک کا سامنا کرنا پڑا“ شاہد خان آفریدی نے انکشاف کر دیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آل راﺅنڈر عبدالرزاق کیساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا تھا۔ 

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کو ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمد عامر نے وہی کچھ کیا جو انہیں بہتر لگا لیکن پی سی بی ماضی میں کئی کرکٹرز کیساتھ ایسا کر چکا، حتیٰ کہ مجھے اور عبدالرزاق کو بھی ایسے ہی روئیے کا سامنا کرنا پڑا، پی سی بی کو بھی ’گروم‘ کرنے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کے روئیے سے نالاں ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے جن کا کہنا ہے کہ مجھے ذہنی اذیت سے دوچار کیا جاتا ہے اور موجودہ مینجمنٹ کے ماتحت کھیلنا ممکن نہیں، اس لئے میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ 

Facebook Comments