ھفتہ 20 اپریل 2024

اٹلی میں ایک شخص نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

اٹلی میں ایک شخص نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی
فوٹو : رائٹرز

ناپولی(دھرتی نیوز)اٹلی کے شہر ناپولی میں ایک شخص نے اے ٹی ایم مشین کے پاس سے ملنے والی 980یورو کی رقم قریبی پولیس سٹیشن میں جمع کرادی ۔ایمانداری کا مظاہر ہ کرنے والے خلیل سیما نامی شخص کی بیوی نے میڈیا کو بتا یا کہ وہ لوگ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں اور ان کا بیٹاگھر میں یونیورسٹی کے امتحانات کی تیاری کر رہا تھا،اس دوران شوہر گھر سے باہر سیر کے لیے چلے گئے اور جب وہ ایک اے ٹی ایم مشین کے پاس سے گزراتو اس نے دیکھا کے مشین کے ساتھ کچھ پیسے گرے ہوئے ہیں جس اس شخص نے اٹھا کر اسی وقت قریبی پولیس سٹیشن جمع کرا دیئے۔

پولیس نے اسی وقت مشین کو چیک کیا لیکن مشین بالکل ٹھیک تھی اور اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہوا تھا۔ پولیس اب اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ یہ واقعہ کسی سائبر حملے کی وجہ سے تو پیش نہیں آیا۔

Facebook Comments