جمعہ 19 اپریل 2024

دوسال سے کیس بھگت رہا ہوں ،کہاجارہاہے نوازشریف کو چھوڑ دو، خواجہ آصف

دوسال سے کیس بھگت رہا ہوں ،کہاجارہاہے نوازشریف کو چھوڑ دو، خواجہ آصف

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ دوسالوں سے کیس بھگت رہا ہوں ،نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں،کہاجارہاہے نوازشریف کو چھوڑ دو۔

دھرتی نیوزکے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت پیش کردیاگیا، ن لیگ کے رہنما پیشی پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چارج شیٹ دی گئی میرے اثاثے بڑھ گئے ہیں ۔دوسال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی،نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Facebook Comments