ھفتہ 20 اپریل 2024

استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ

استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ فیصلہ ہوا تھا کہ30 دسمبرتک استعفے پارٹی قیادت کوجمع کرائیں گے،استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ خواجہ آصف اپنی پارٹی اور قیادت کےساتھ مخلص ہیں، گرفتاری سے پیغام ایک ہی ہے کہ یہ جبراور ظلم ہے،یہ پی ڈی ایم اورن لیگ کوپوری طاقت سے دبانے کی کوشش کریں گے،سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فی الحال یہی ہے کہ پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کریں۔

Facebook Comments