منگل 23 اپریل 2024

‘ن لیگ، جمیعت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا’

‘ن لیگ، جمیعت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا’

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصلوں نے پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول صرف دکھاوا ہیں اسی لیے پیپلز پارٹی کے فیصلوں نے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔

وزیر خارجہ سی ای سی اجلاس نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم، پی پی کی راہیں جدا ہیں، ن لیگ، جمعیت میں واضح اختلاف ہے، پی پی کا انکار سامنے آگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دیے، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو نواز شریف کی واپسی سے جوڑنے کا مقصد واضح ہے لیکن پیپلزپارٹی نہ استعفوں پرسنجیدہ ہے اورنہ ہی لانگ مارچ پر، پیپلز پارٹی سندھ حکومت قربان کرنے کےلیے تیار نہیں، پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت نے نہیں کی، نہ ہماری ایما پر ہوئی، خواجہ آصف کی گرفتاری نیب نے کی ہے جو خودمختار ادارہ ہے۔

Facebook Comments