بدہ 24 اپریل 2024

بائیڈن کا ٹرمپ انتظامیہ پر برہمی کا اظہار

بائیڈن کا ٹرمپ انتظامیہ پر برہمی کا اظہار

نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن نے کورونا ویکسین کی سست تقسیم پر ٹرمپ انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کا یہی نظام رہا تو ویکسین لگانے میں سالوں لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کے نظام پر مجھے پہلے ہی شک تھا۔

جوبائیڈن نے خبردار کیا کہ اگلے چند ماہ اور ہفتہ خطرناک ہوسکتے ہیں، معاملات ٹھیک ہونے سے قبل مزید خراب ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں عالمی وبا کی صورتحال بہت خوفناک ہے، وہاں 3 لاکھ 46 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 99 لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments