جمعہ 19 اپریل 2024

شعیب اختر نے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی تعریف کردی

شعیب اختر نے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی تعریف کردی
فوٹو : رائٹرز

لاہور(دھرتی نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ میچ ہارنے کا بہت افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شعیب اختر نے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے باوجود نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کو پریشان کیا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں بولٹ اور ٹم ساوتھی جیسے خطرناک باولرز کا سامنا کیا۔

سپیڈ سٹار نے یہ بھی کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی دونوں ہی عمر میں چھوٹے ہیں، ان کو بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔

Facebook Comments