ھفتہ 20 اپریل 2024

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر! بابراعظم نے پریکٹس شروع کردی

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر! بابراعظم نے پریکٹس شروع کردی

آکلینڈ(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ اسکواڈ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب کپتان بابر اعثم نے بھی نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے وہ گزشتہ تین روز سے نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انجری میں بہتری آئی ہے، ٹیم ڈاکٹرز بابر اعظم کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کل قومی ٹیم کے ساتھ کرائسٹ چرچ میں تربیتی سیشن میں شریک ہوں گے، بابر اعظم کے دوسرا ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ دو جنوری کو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے کھیلنے کی صورت میں حارث سہیل کو ڈراپ کیا جائے گا۔

Facebook Comments