ھفتہ 20 اپریل 2024

شیخوپورہ: دوران ڈکیتی لڑکی کیساتھ گینگ ریپ، 10مشتبہ افراد گرفتار

شیخوپورہ: دوران ڈکیتی لڑکی کیساتھ گینگ ریپ، 10مشتبہ افراد گرفتار

شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی لڑکی کے ساتھ ریپ کے کیس میں پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ڈی این اے سیمپل حاصل کر لیے۔

متاثرہ لڑکی کا ڈی اين اے بھی فرانزک کے ليے ليب بھيج ديا گيا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کيا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد ملزمان قانون کی گرفت ميں ہوں گے۔

فتح پور گاؤں کے قریب 18 سالہ لڑکی کو 3 ڈاکو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ڈاکوؤں نے دوران ڈکيتی والدین اور بھائی بہن کو باندھ کر ان کی موجودگی میں لڑکی کا گینگ ریپ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ فاروق آباد کی حدود میں دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاندان خانقاہ ڈوگراں میں ایک شادی میں شرکت کے بعد تقریباً شام 7 بجے رکشے کے ذریعے واپس آ رہا تھا۔

ڈاکوؤں نے ان افراد کو راستے میں روکا اور اسلحے کے زور پر متاثرہ لڑکی کے والد، والدہ، بھائی اور کزن کو باندھ ديا اور پھر اسے قريبي جھاڑيوں ميں لے جاکر اس کا گینگ ریپ کردیا۔ متاثرہ لڑکی کے ساتھ اس کی چھوٹی بہن کو بھی جھاڑیوں میں لے جایا گیا تھا۔

ڈاکو جاتے ہوئے متاثرہ خاندان سے نقدی اور موبائل فونز بھی لے گئے۔ پوليس نے فرانزک ٹيم کی مدد سے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرليے ہيں۔

آر پی او کے مطابق مصيبت زدہ خاندان گھر پہنچا اور پوليس کو اطلاع کی جس کے بعد تھانہ فاروق آباد ميں مقدمہ درج کرکے تفتيش شروع کردی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان ککڑ گل کا رہائشی ہے اور گھر کا سربراہ بھٹے پر مزدوری کرتا ہے

Facebook Comments