جمعہ 19 اپریل 2024

سال کا آخری دن ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

سال کا آخری دن ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (دھرتی نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میںڈ الر سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں سال کے آخر روز کاروبار میں تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں سال کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 48 پیسے سستا ہو گیا ہے اور اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاوربار کے کے دوران تیزی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے ۔

کاروبار کا آٓغاز ہوا تو 100 انڈیکس 43 ہزار 694 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 43 ہزار 884 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری کا سفر یونہی برقرار نہ رہ سکا اور اس وقت انڈیکس 25 پوائنٹس کے اضاف کے ساتھ 43 ہزار 720 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Facebook Comments