جمعرات 28 مارچ 2024

نیا سال سب سے پہلے کس ملک میں شروع ہوگا؟

نیا سال سب سے پہلے کس ملک میں شروع ہوگا؟

پاکستان میں سال دو ہزار بیس کا آخری سورج آج طلوع ہوا اور دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا استقبال آج سے شروع ہو جائے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق مختلف ملکوں میں سالِ نو کا آغاز ایک چھوٹے سے ملک سموآ سے ہو گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے بحرلکاہل کے جنوب میں جزائر پر مشتمل ملک سموآ سب سے پہلے سال نو کو خوش آمدید کہے گا۔

سموآ کے15منٹ بعد نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔ شام چاربجے نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو گا اور پانچ بجے روس میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔

چھ سے ساڑھے چھ بجے آسٹریلیا کے مختلف علاقے سال 2021 میں قدم رکھیں گے۔ آٹھ سے سوا آٹھ بجے جاپان اورکوریا میں سال2021 شروع ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے چین، فلپائن، سنگا پور سمیت گیارہ مزید ملک  نئے سال میں داخل ہوں گے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔ ساڑھے دس بجے میانمار، گیارہ بجے بنگلہ دیش، ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں بھی سال 2021 شروع ہو جائے گا۔

رات 12 بجے پاک وطن نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ سال 2021 میں قدم رکھے گا۔ پاکستان کے بعد امریکا پاکستان کے صبح دس بجے نئے سال میں داخل ہو جائے گا۔ جس کے بعد  کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی 2020 کو الوداع کہہ دیں گے۔

Facebook Comments