جمعہ 29 مارچ 2024

چین نے بھی کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی

چین نے بھی کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی

چین نے بھی برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے سینٹر آف ڈزیزز کنٹرول کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم میں مبتلا خاتون کا تعلق شنگھائی سے ہے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا کی نئی قسم میں مبتلا خاتون 14 دسمبر کو برطانیہ سے چین آئی تھی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد چین نے برطانیہ سے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

برطانیہ سے سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم امریکا، بھارت، کینیڈا اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔

Facebook Comments