جمعرات 25 اپریل 2024

پمزاسپتال کےملازمین کا ایم ٹی آئی آرڈیننس کےخلاف ڈی چوک کی جانب مارچ

پمزاسپتال کےملازمین کا ایم ٹی آئی آرڈیننس کےخلاف ڈی چوک کی جانب مارچ

اسلام آباد میں پمزاسپتال کےملازمین نےایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔ پولیس نےریلی کو چائنا چوک پر روک لیا۔ ریلی میں موجود ایک شخص رش کے باعث بےہوش ہوگیا۔

اسلام آباد میں جمعرات کو پمز ملازمین کے احتجاجی ملازمین نے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔ ڈی چوک کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا تاہم ایک گھنٹے بعد مظاہرین نے دوبارہ ڈی چوک کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔

ایم ٹی آئی آرڈیننس کےخلاف پمزاسپتال ملازمین کا احتجاج ایک ماہ سے جاری ہے۔ احتجاج میں پمزاسپتال کےمختلف شعبوں کےملازمین بھی شامل ہوگئے ہیں۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کی قیادت چیئرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹراسفند مارچ کررہے ہیں۔

سماء سے بات کرتےہوئے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹرحیدرنےبتایا ہے کہ ایک مہینے سے احتجاج جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملازمین احتجاج نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ کورنا کی وجہ سے 8 وارڈز مکمل بھرچکے ہیں اور ایمرجنسی سروسز بھی کسی رکاوٹ کے بغیر جاری ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت سے اس آرڈیننس کےبارے میں بات کی تھی لیکن حکومت نہ کوئی بات نہیں سننی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملازمین مجبورہوکر ڈی چوک کی جانب جارہے ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ احتجاجی ملازمین کوئی بدنظمی نہیں کریں گے۔مظاہرین کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

پچھلےہفتے چیئرمین ہیلتھ الائنس ڈاکٹراسفند نےعندیہ دیا تھا کہ حکومت نے اگرمطالبات تسلیم نہ کیےگئےتواسپتال سے باہراحتجاج کریں گے،حکومت معاملہ کو سلجھانے کےلیے سنجیدہ نہیں ہے

Facebook Comments