جمعرات 25 اپریل 2024

ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : قریبی ساتھی نے بھی ساتھ دینے سے انکار کردیا

ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا : قریبی ساتھی نے بھی ساتھ دینے سے انکار کردیا

واشنگٹن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی نائب مائیک پینس جو نائب صدر بھی ہیں، نے ٹرمپ کی توقعات پر پانی پھیر دیا، وہ جوبائیڈن کیخلاف ہونے والے قانونی اقدام سے لاتعلق ہوگئے۔

مائیک پینس نے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے پارلیمنٹ کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کے لئے قانونی کارکن لوئس گوہارٹ کی زیر قیادت شروع کئے گئے اقدام کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست کے بعد بڑا دوسرا بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب سبکدوش ہونے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے پارلیمنٹ کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کے لئے قانونی کارکن لوئس گوہارٹ کی زیر قیادت شروع کئے گئے اقدام کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹر گوہارٹ اور ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 11 ووٹروں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صرف مسٹر پینس کو ہی ان ووٹروں کا تعین کرنے کا حق ہونا چاہئے جن کے ووٹ کانگریس کو جائیں گے۔

مسٹر پینس کے خلاف منگل کو دائر ایک نئے مقدمے میں استغاثہ نے کہا کہ انہوں نے قانونی چارہ جوئی کے بغیر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔

استغاثہ کے وکیل نے معاہدے کے ذریعہ قانونی مسائل کو حل کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا جس میں نائب صدر کے وکیل کو مشورہ دینا بھی شامل تھا یہ کوشش حالانکہ ناکام رہی جس کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات سے قبل اور نتائج آنے کے بعد بھی اس بات کو ماننے کے لئے آج بھی تیار نہیں ہیں کہ وہ ہار بھی سکتے ہیں اور ابھی بھی ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ان انتخابی نتائج کو کسی طرح غلط اور غیرقانونی قرار دلادیں۔

Facebook Comments