جمعرات 28 مارچ 2024

پولیس میں بھرتی کیلیے ماموں سے پرچہ حل کراکے ٹاپ کرنیوالا نوجوان گرفتار

پولیس میں بھرتی کیلیے ماموں سے پرچہ حل کراکے ٹاپ کرنیوالا نوجوان گرفتار

ملتان میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جہاں ماموں پروفیسر  اور بھانجا علامہ بن گیا۔

بھانجے نے پولیس میں بھرتی کا پرچہ اپنے ماموں سے حل کروا کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور جب اس کا انٹرویو ہوا تو وہ اس میں کورا نکلا۔

بعدازاں جب امیدوار کی کاپی چیک کی گئی تو لکھائی میں زمین آسمان کا فرق تھا اور پوچھ گچھ کے دوران سارا معاملہ کھل گیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Facebook Comments