جمعہ 19 اپریل 2024

پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ

پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں وزیراعظم کی نا اہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں، ان کیخلاف پٹیشن دائر کرنی چاہیے۔

پی ڈی ایم مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن پر مشاورت کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا آج اہم اجلاس ہوگا جس میں مستقبل کے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرشاہ کے مطابق دھند کی وجہ سے کراچی سے لاہور کا فلائٹ شیڈول متاثر ہے اس لئے بلاول بھٹو پی ڈی ایم اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی اور پارٹی کے سی ای سی فیصلوں سے متعلق پی ڈی ایم کے شرکا کو اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق آج لانگ مارچ اوردیگر فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

اطلاعات ہیں سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم نے دوسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔

ائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیراہتمام 3 جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ بہاولپور مظاہرے کی کی قیادت مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ 6جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا۔ بنوں مظاہرہ کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہروں کی نئی تواریخ کا باضابطہ اعلان آج  ہونے والے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔

آج جنوری کو لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Facebook Comments