جمعہ 29 مارچ 2024

برطانوی ہپ پاپ اسٹار ڈینیل ڈومائل انتقال کر گئے

برطانوی ہپ پاپ اسٹار ڈینیل ڈومائل انتقال کر گئے

برطانیہ کے معروف ہپ ہاپ اسٹار اور موسیقار ڈینیل ڈومائل المعروف ایم ایف ڈوم 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گلوکار کی بیوی نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ایک خاص پیغام میں کہا کہ ‘بہترین شوہر، باپ، استاد، طالب علم، بزنس پارٹنر، محبوب اور دوست۔ آپ نے جو بھی کچھ مجھے، بچوں اور ہمارے خاندان کو سکھایا اس کے لیے میں آپ کی مشکور ہوں’۔

برطانوی گلوکار اور موسیقار ڈینیل ڈومائل لندن میں پیدا ہوئے لیکن بچپن میں ہی وہ نیویارک ہجرت کر گئے تھے۔

گلوکار ڈینیل ڈومائل مارول کومکس سپر ولن ڈاکٹر ڈوم سے متاثر ہو کر چہرے پر ماسک لگا کر پرفارم کرنے کے حوالےسے مشہور تھے۔   

Facebook Comments