ھفتہ 20 اپریل 2024

دیپیکا کی جانب سے تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

دیپیکا کی جانب سے تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
فوٹو : رائٹرز

ممبئی (دھرتی نیوز ڈیسک) سال نو کے آغاز پر بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے تمام تر پوسٹس اور تصویریں ڈیلیٹ کر دیے جانے کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم اب دیپیکا نے اپنے چاہنے والوں کی اس تشویش کو ختم کر دیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد آڈیو ڈائری کا آغاز کیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر قبل آڈیو ڈائری شیئر کی گئی ہے جسے اداکارہ کی جانب سے ”میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ“ قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کی گئی آڈیو ڈائری میں دیپیکا کا کہنا تھا کہ 2020 جب ہر ایک کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال کا وقت تھا میرے لیے شکر گزاری کا وقت بھی تھا۔


انھوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ 2021 ہر ایک کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون لے کر ا?ئے گا۔

Facebook Comments