جمعہ 29 مارچ 2024

دبئی کے دروازے اسرائیلی شہریوں کے لیے پہلی مرتبہ مکمل طور پر کھل گئے، دھڑا دھڑ آنے لگے

دبئی کے دروازے اسرائیلی شہریوں کے لیے پہلی مرتبہ مکمل طور پر کھل گئے، دھڑا دھڑ آنے لگے
فوٹو : رائٹرز

دبئی(دھرتی نیوز) متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیلی شہریوں کے لیے دبئی کے دروازے کھل گئے ہیں اور وہ دھڑا دھڑ دبئی کی چکاچوند دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں اور کئی جوڑوں نے تو اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد دبئی میں کر ڈالا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق دبئی میں شادی کرنے والے اسرائیلی جوڑوں میں نوئمی ایزریڈ اور سائمن ڈیوڈ بین ہیماﺅ شامل ہیں۔

نوئمی اور سائمن کا کہنا تھا کہ ”ہم دبئی کو تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھتے تھے اورخواہش کرتے تھے کہ اس شہر کو دیکھ سکیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری شادی ہی اس شہر میں ہوئی۔

“ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں ہزاروں اسرائیلی شہری دبئی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلا افراد کو آدمی نے اس عادت سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتادیا

دبئی آنے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا تاہم رواں ہفتے سے کورونا وائرس کے سبب اسرائیل میں ایک بار پھر لگنے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے یہ تعداد کم ہو گئی ہے اور لوگ سفر نہیں کر پا رہے۔

دبئی کی سیاحت پر آنے والے ایک اسرائیلی کا کہنا تھا کہ ”دبئی آ کر مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں تل ابیب میں ہوں، کیونکہ یہاں اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی آئے ہوئے ہیں کہ ہر جگہ مجھے ہیبریو زبان سننے کو مل رہی ہے۔

Facebook Comments